مُرغ یخنی پُلاو

اجزاء
چکن ۳۰۰ گرام
چاول ۵۰۰ گرام
چکن یخنی ۶۰۰ گرام
پیاز ایک عدد
ہری مرچ دو عدد
ادرک ،لہسن(پیسٹ) دو کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا،پو دینہ دو چائے کا چمچ
ٹما ٹر دو عدد
لیموں ایک عدد
دھنیا (پیسا ہوا) ڈیڑھ چائے کے چمچ
سفید زیرہ(پیسا ہوا) ڈیڑھ چائے کے چمچ
لال مرچ(پیسی ہوئی) ڈیڑھ چائے کے چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
میتھی ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
لہسن(جوئے) چار عدد
ترکیب
ایک برتن میں پانی، چکن،ایک عددپیاز، سفید زیرہ، لہسن،ثابت دھنیا ڈال کر دس منٹ تک اُبال کر یخنی بنا لیں۔
پکانے والے برتن میں آئل ڈالیں ۔پیاز،زیرہ،ہری مرچ کٹی ہوئی،لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کرپیاز براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ بعد میں چکن ڈال پانچ سے سات منٹ تک فرائی کر لیں اور ٹماٹر، ادرک،ہرادھنیا، پودینہ،لیموں،نمک، سفید زیرہ پیسا ہوا،دھنیا پیسا ہوا،لال مرچ پیسی ہوئی،دہی،ایک کپ یخنی ڈال کر مصالحہ کو پانچ سے سات منٹ تک فرائی کر لیں۔فرائی کرنے کے بعد چھ سو گرام یخنی ڈال کر اُبال آنے تک ڈھکن ڈھک کر رکھ دیں۔اُبال آنے کے بعد چاول ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں۔ پانی خشک ہونے کے بعد میتھی، گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ آپکا مرغ یخنی پلاٗو تیار ہے۔
Download Now

Download Now
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>