اجزاء
- انڈے تین عدد
- دودھ ایک چوتھائی
- دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- پیسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
- کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- شہد حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور دودھ، دارچینی پیسی ہوئی،ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ، مکھن ڈال لیں اور سینڈوچ بریڈ کو انڈوں کے پیسٹ میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔
گارنش کے طور پر شہد لگا لیں۔آپکے مزے دار فرنچ ٹوسٹ تیار ہیں۔