کھٹے میٹھے قوفتے جزا ء ۔ چکن قیمہ 500گرام ۔ نمک حسبِ ذائقہ ۔ چنے کا پاؤڈر چار کھانے کے چمچ ۔ انڈا ایک عدد ۔ پودینہ 5گرام ۔ ہرا دھنیا 5گرام ۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ۔ دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ ۔ گرم مصا لحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ ۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ ۔ کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ ۔ پیاز چوپ کیا ہوا آدھا پیاز ۔ ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ ۔ سبز مرچ چوپ کی ہوئی تین عدد ۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھا نے کاچمچ ۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ۔ چینی ایک کھانے کاچمچ ۔ لیمن جوس ایک کھانے کاچمچ ۔ کیچپ آدھا کپ ۔ چکن یخنی ایک کپ ۔ ہرا دھنیا گارنش کھٹے میٹھے قوفتے ترکیب ۔ایک برتن میں چکن قیمہ لیں اور اس میں نمک،چنے کا پاؤڈر ،انڈا ،پودینہ ،ہرا دھنیا ،سبز مر چ (دو عدد)،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا کُٹا ہو ا ،پیاز چوپ کیا ہوا ،گرم مصا لحہ پاؤڈر اور لال مرچ کُٹی ہوئی(آدھاچائے کا چمچ) ڈال کر اچھی طرح ہلا ئیں اور قوفتے بنا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز چوپ کیا ہوا ،ثابت زیرہ اور سبز مرچ چوپ کی ہوئی(ایک عدد) ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔ ۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور تیار کیے ہوئے قوفتے ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں اب اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،لال مرچ کُٹی ہوئی (آدھاچائے کا چمچ)،چینی ،لیمن جوس اور کیچپ ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔ ۔اب اس میں چکن یخنی ڈ ال کر پانچ منٹ کے لیے دم دیں اور سبز دھنیا بطور گارنش استعمال کر لیں۔ ۔ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔ ۔آپکے مزیدار کھٹے میٹھے قوفتے تیار ہیں ۔ پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد: دو عدد