نرگسی کو فتے

اجزاء

  • بیف ۵۰۰ گرام
  • چنے کی دال دو سو گرام
  • نمک دو کھانے کے چمچ
  • ہلدی دو کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ پا بت چھ عدد
  • لہسن ۱۰ گرام
  • ادرک ۲۰گرام
  • لال مرچ پابت ۱۵گرام
  • بڑی اِلائچی ۵عدد
  • دھنیا پابت ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • دار چینی ۵ عدد
  • سفید زیرہ پابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • انڈا آٹھ عدد
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • پودینہ دو چائے کے چمچ
  • ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ
  • آئل تین کھانے کے چمچ
  • سفید زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر کا پیسٹ ۲۰۰ گرام
  • لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ پانی میں بھگویں۔پکانے والے برتن میں چنے کی دال ،بیف،نمک دو کھانے کے چمچ ،ہلدی ڈیڑھ کھانے کے چمچ،ہری مرچ ثابت چار عدد،لہسن پندرہ گرام،ادرک پندرہ گرام،لال مرچ ثابت بیس گرام،بڑی اِلائچی پانچ عدد،دھنیا ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ،دار چینی پانچ عدد، اورسفید زیرہ ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ ڈال کر پچیس سے تیس مِنٹ تک دم دیں یہاں تک کہ بیف گل جائے ۔پھرآنچ تیز کر کے بھُونائی کر یں تاکہ خشک ہو جائے ۔خشک ہونے پراِس کا قیمہ بنا لیں ۔اب انڈا دو عدد ،گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ ،دھنیا پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ،پیازایک عدد،ادرک کٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ ،پودینہ دو چائے کے چمچ اور ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ ڈال کر اچھی طر ح ملا لیں۔کباب مصالحہ تیار ہے۔ اب اُبلے ہوئے انڈوں پر کباب مصالحہ لگائیں اورلائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔ الگ برتن میں نکال لیں اور انڈوں کے چُھری سے دو ٹکڑے کر لیں۔
اب گریوی کے لیے۔ ایک برتن میں آئل تین کھانے کے چمچ،پیازسو گرام،ہری مرچ دو عدد، اور زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔اب ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ،ٹماٹرکا پیسٹ ۲۰۰ گرام،نمک حسبِ ذائقہ،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ،اورسفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بُھونائی کریں۔ آپکی گریوی تیار ہے ۔ایک برتن میں گریوی نکال کر قیمے والے انڈے ڈال دیں۔آپکے مزے دارنرگسی کو فتہ تیار ہے۔
Download Now

Download Now
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>