اِملی آلو بخارہ کا شربت

اجزاء
آلو بخارہ 100گرام
اِملی 100گرا م
چینی آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
پانی دو کپ
ترکیب
۔آلو بخارہ اور املی کو پانی میں بِھگو لیں اور ایک رات کے لیے رکھ دیں ۔
۔اب ان کو چھان کر گُٹھلیاں نکال لیں ۔
۔چھان کے رکھے ہوئے پانی میں چینی ،نمک اور اِملی آلو بخارے کا گُدہ ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں ۔
۔اب اسے ململ کے کپڑے سے چھا ن کر ٹھنڈا کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار اِملی آلو بخارے کا شربت تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : تیس منٹ افراد : تین سے پانچ