مٹن کُنا

اجزا ء
دیسی گھی ایک کپ
پیاز ایک عدد
ثابت سفیدزیرہ ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مٹن سات سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
مٹن یخنی ایک کپ
سبز دھنیا پانچ گرام
ادرک پانچ گرام
کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ایک مٹی کی ہانڈی لیں اور اس میں دیسی گھی ڈال کر گرم کر لیں۔
۔اب اس میں پیاز ،ثابت سفید زیرہ اور سبز مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا لیں ۔
۔اب اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی اورگرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب اسے پینتیس سے چالیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دے کر پانچ سے سا ت منٹ بھونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں مٹن یخنی اورپانی ملا آٹا ڈال کرمکس کرلیں اور گاڑھا کر لیں ۔
۔اب اس پر سبز دھنیا ،ادرک اور سبز مرچ کی گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار مٹن کُنا تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد: چار عدد