چکن اویسٹر سوس

اجزا
۔ چکن بونلیس 500گرام
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ انڈا ایک عدد
۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ
۔ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
۔ کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
۔ زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن چوپ کیا ہوا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ اویسٹر سوس تین کھانے کے چمچ
۔ سویا سوس ایک کھا نے کا چمچ
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ مرغ یخنی آدھا کپ
ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اوراس میں نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ ،انڈا ،کارن فلور ،لیموں کا رس اور کالی مر چ پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچ)ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر لائٹ براؤ ن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اوراس میں ادرک لہسن چوپ کیا ہوا ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن ،نمک،اویسٹر سوس ،سویا سوس ،کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،لال مرچ کُٹی ہوئی اور مرغ یخنی ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
آپکا مزیدار چکن اویسٹر سوس تیار ہے ۔
اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
پکانے کا وقت : 30 منٹ افراد: 2