چکن کوکونٹ کری

اجزاء

  • چکن بون لس ۵۰۰ گرام
  • پیاز درمیانہ سائز ایک عدد
  • آئل ایک پاؤ
  • لہسن ( باریک چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچ
  • ادرک ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • وائٹ پیپر پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کوکونٹ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • کوکو نٹ ملک آدھا کپ
  • چکن یخنی ڈیڑھ کپ
  • بادام پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • پِستہ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • کاجو پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • دہی ایک چوتھائی کپ
  • کریم آدھا کپ
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ایک پین میں آئل گرم کر لیں ۔اب اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین مِنٹ تک پکائیں مگر براؤن نہ ہونے دیں۔اب اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر پکائیں ۔اب چکن ڈال کر نمک حسبِ ذائقہ ،وائٹ پیپر پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر، کوکونٹ پاؤڈر اورکوکونٹ ملک ڈال دیں۔
اب اس میں یخنی ڈال کر ۸سے ۱۰ منٹ کے لیے دم دیں ۔اس کے بعد بادام ،کاجو ، پستہ کا پیسٹ ،دہی اور کریم ڈال کر پکائیں۔آخر میں مکھن ڈال دیں ۔ آپکی مزیدار چکن کوکونٹ کُری تیار ہے۔