لاہوری کڑاہی

اجزاء
۔ چکن ہڈی والا 500 گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ ہلدی آدھاچائے کا چمچ
۔ کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
۔ کُٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔ لہسن چوپ کیا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ ادرک چوپ کیا ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ ٹماٹر تین عدد
۔ دہی آدھا کپ
۔ کھانے کا تیل تین کھانے کا چمچ
۔ مکھن ۱ چائے کا چمچ
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ ہری مرچ چھ عدد
۔ چکن یخنی آدھا کپ
۔ ہرا دھنیا پانچ گرام
۔ لیموں ایک عدد
۔ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
۔ ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں ادرک، لہسن ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
۔ اب اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
۔ اب اس میں نمک،ہلدی، دھنیا، زیرہ، گرم مصالحہ، ہری مرچ،لال مرچ کُٹی ہوئی، لیموں، ٹما ٹر اور چکن یخنی ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک دم دیں۔
۔ اب اس میں دہی ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونائی کریں۔اوراس کے بعد مکھن ڈال دیں۔
گارنش: ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ
پکانے کا وقت: تیس منٹ، افراد : دو