فرائیڈ دال ماش

اجزاء

  • دال ما ش 500 گرام
  • دیسی گھی تین کھانے کے چمچ
  • پیاز آدھی
  • ثابت زیرہ ایک چائے کاچمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر تین عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت لال مرچ چھ عدد
  • مکھن پانچ گرام
  • ادرک ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا،ٹماٹر گارنش

ترکیب
ایک برتن میں پانی، دال ماش،ہلدی اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔
ایک برتن میں دیسی گھی ڈالیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ، اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلد ی اور آدھا کپ گرم پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں۔
اب اس میں اُبلی ہوئی دال ماش،ثابت لال مرچ، مکھن اور گارنش کے طور پر ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرگ ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونائی کر لیں۔آپکی مزے دار فرائیڈ دال ماش تیار ہے۔