آلو اور مچھلی کے کباب

اجزاء

  • آلو 300گرام
  • مچھلی بون لیس(بیکٹی ) 300گرام
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چا ئے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پنیر 50گرام
  • ہری مرچ دوعدد
  • ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • میدہ ایک کپ
  • انڈا چار عدد
  • بریڈ کرم حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اس میں نمک اور آلو ڈال کر اُبال لیں ۔اب ایک اوربرتن میں مچھلی لیں اس میں نمک،لیموں کا رس اور کارن فلور ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کی ہوئی مچھلی کو لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور چوپ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں لیں ۔اب ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو کو کدو کش کر لیں اس میں فرائی شدہ چوپ کی ہوئی مچھلی ،انڈا ایک عدد،نمک،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر ،پنیز،ہری مر چ اور ہرا دھنیا ڈا ل کراچھی طرح ملا ئیں اوراس کے کباب بنا لیں ۔تیار شدہ کباب پرپہلے میدہ ،انڈاپھر بریڈ کر م لگا کرگرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔آپکے مزیدار آلو اور مچھلی کے کباب تیار ہیں ۔