دال چاول

اجزاء

  • دال مونگ 200گرام
  • دال مسو ر 200گرام
  • چاول 300گرام
  • پانی حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہری مرچ دو عدد
  • لہسن چار عدد
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • لہسن چوپ ایک کھانے کاچمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیاز آدھا پیاز
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت لا ل مرچ تین عدد

ترکیب
چاولوں کوپانی میں پندرہ سے بیس منٹ تک بھِگو لیں ۔
اب ایک برتن میں پانی ،نمک،کھانے کا تیل ،زیرہ اور چاول ڈال کرچاولوں کو اُبا ل لیں ۔
اب دال مونگ ،دال مسورکو پانی میں پندرہ سے بیس منٹ تک بھِگو لیں ۔
اب دالوں کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ اب اس میں نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،ہری مرچ،لہسن ،دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈ ال کر پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں ۔
جب دالیں اچھی طرح گل جائیں تو اس میں تڑکہ ڈال دیں۔
تڑکہ : ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز اور ثابت زیرہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں پھر اس میں لہسن چوپ کیا ہوا ،ثابت لال مرچ اور لا مرچ پسی ہوئی ڈال کر تھوڑا پکا نے کے بعد اُتا ر لیں آپکاتڑ کہ تیار ہے ۔