پنجابی مٹن کری مصا لحہ

اجزاء

  • مٹن 500گرام
  • مٹن یخنی ایک کپ
  • گھی تین کھانے کے چمچ
  • پیاز (سلائس) آدھا پیاز
  • ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • سبز مرچ تین عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذا ئقہ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • دیگی مر چ ایک کھانے کاچمچ
  • دہی تین کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر (سلائس ) پانچ عدد
  • میتھی ایک کھانے کا چمچ
  • پنجابی کری مصالحہ (ثابت زیرہ :ایک چائے کا چمچ ، کالی مرچ ثابت :ایک چائے کاچمچ، چھوٹی اِلائچی :چار عدد، بڑی اِلائچی :چارعدد، ثابت گرم مصا لحہ :ایک کھانے کا چمچ، دار چینی :چار عدد، تیز پتہ :ایک عدد )

ترکیب
ایک پین میں پنجابی کری مصا لحہ لیں اور اس کو ہلکا سا گرم کرکے باریک کر لیں ۔
اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور سبز مرچ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ مٹن ،نمک،لیموں کا رس ،کُٹا ہوا پنجابی کری مصا لحہ ،لال مر چ کُٹی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر ،کالی مر چ کُٹی ہوئی ،ہلدی اور دیگی مرچ ڈال کر تین سے چا ر منٹ تک پکا لیں۔
اب دہی ،ٹماٹر اور مٹن یخنی ڈال کر پینتیس سے چالیس منٹ تک دم دیں اور درمیان میں چیک کرتے رہیں اور میتھی ڈال کر گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار پنجابی مٹن کری مصا لحہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : 1 گھنٹہ افراد : 3 عدد