کوکو نٹ کا حلوہ

اجزاء
۔ کھو پرا (کرش کیا ہوا ) دو کپ
۔ دیسی گھی چار کھانے کے چمچ
۔ اِلائچی کے دانے دس عدد
۔ لونگ چھ عدد
۔ چینی آدھا کپ
۔ کریم آدھا کپ
۔ بادام کرش کیا ہوا 20گرام
۔ انڈے تین عدد
۔ اخروٹ 20 گرام
ترکیب
۔ ایک پین میں دیسی گھی لیں اس میں اِلائچی کے دانے اور لونگ ڈا ل کر ملا لیں۔
ْ۔ اب اس میں کھوپرا ڈال کر سنہری رنگ ہونے تک پکا ئیں ۔
۔ اب اس میں چینی اور کریم ڈال کر ملالیں اور تین سے چار منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ چینی پانی چھوڑ نے لگے ۔
۔ اب اس میں انڈا ڈا ل کر ہلاتے رہیں ۔
۔ اب اس پر بادام اور اخروٹ ڈال کی گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار کوکو نٹ کا حلوہ تیا ر ہے۔
پکانے کا وقت: 20منٹ افراد: 3عدد