کلب سینڈوچ

اجزاء

  • چکن بریسٹ بون لیس ایک عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • سویا سوس ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  • آئل ایک چائے کاچمچ
  • سینڈوچ بریڈ تین سلائس
  • چیز سلائس (چیدڑ) ایک عدد
  • انڈا ۲ عدد
  • کھیرا،ٹماٹر،آئس برگ ،سلاد پتہ ،مایو نیز حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک پین میں چکن بریسٹ لیں اس میں نمک ، سفید مرچ پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر ،سویا سوس ،لیموں کا رس،،مسٹرڈپیسٹ اورادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں اور آئل ایک کھانے کا چمچ ڈال کرپھرملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔اب گِرل پین پر تیل لگا لیں اورتیارچکن کو گِرل کر لیں ۔اب تین عدد سینڈوچ بریڈ کو گِرل پین پر ہلکا سا گرم کر لیں ان تینوں کی ایک طرف مایو نیز لگا لیں اب ایک سلائس پر سلاد پتہ ،ٹماٹر سلائس،اور چکن بریسٹ رکھ کر اس پر دوسری بریڈ رکھ دیں اب اس پر آئس برگ ،کھیرا سلائس ،سادہ فرائی کیا ہوا انڈا ،چیز سلائس اور سلاد پتہ رکھ کر بریڈکا تیسراسلائس رکھ دیں۔اب اس میں کے دو سے چار ٹکڑے کر لیں۔آپکا مزے دار کلب سینڈوچ تیار ہے۔