چکن موتی پلاؤ

اجزاء

  • چکن قیمہ ۵۰۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پیاز دو عدد
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • ہرا دھنیا چارو کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • پودینہ(چوپ) تین کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پیسا ہوا دو چائے کا چمچ
  • میدہ پانچ کھانے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • آئل ایک کپ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
  • زیرہ تین کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر تین عدد
  • دہی آدھا کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • چکن یخنی ۵۰۰ گرام
  • چاول ۵۰۰ گرام
  • میتھی دو چائے کے چمچ

ترکیب

ایک برتن میں چکن قیمہ،نمک، پیاز ایک عدد، زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا دو کھانے کا چمچ،لال مرچ پیسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،پودینہ چوپ ہوا دو کھانے کے چمچ،گرم مصالحہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ، میدہ پانچ کھانے کے چمچ،انڈا ایک عدد،ہری مرچ چوپ ہوئی دو عدد ڈال کر اچھی طرح ملا کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں۔اب ایک پین میںآئل ایک چوتھائی کپ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کوفتے ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔اب ایک پین میں میں آئل آدھا کپ،پیاز ایک عدد،زیرہ ثابت ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، پانی ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر تین عدد، دہی آدھا کپ، نمک حسبِ ذائقہ زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ۔ دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح بھونائی کر لیں۔ پھر کوفتے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اب چکن یخنی ڈال کر اُبال لیں۔اُبل جانے پر چاول ڈال کر پکائیں پر تھورا پانی رہ جانے پر میتھی گرم مصالحہ چھڑک کر پندرہ سے بیس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ آپکی مزے دار چکن موتی پلاؤ تیار ہے۔