چکن نگٹس

اجزاء

  • چکن قیمہ 500 گرام
  • انڈا ایک عدد
  • سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • بریڈ کرم تین کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

ایک برتن میں چکن قیمہ لیں اس میں نمک ،بریڈ کرم ،انڈا ،کالی مرچ پسی ہوئی اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔اب ایک برتن میں انڈا لیں اور ایک برتن میں بریڈکرم ڈال لیں اور ہاتھ پر کوکنگ آئل لگا کر تیار شدہ چکن قیمہ کے نگٹس بنا لیں اور نگٹس کو انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرم لگا لیں اور تیس سے پینتیس منٹس تک فریزرمیں رکھ دیں ۔اب ایک برتن میں آئل لیں اور اس میں تیار شدہ چکن نگٹس ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں ۔اب آپکے مزیدار چکن نگٹس تیار ہیں ۔