چکن جلفریزی

اجزاء
چکن (بون لیس) پانچ سو گرام
مکھن ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر سات عدد
سبز شملہ مرچ (کیوب کٹنگ) بیس گرام
کھانے کاتیل چار کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
پیاز تیس گرام
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ (سلائس کٹنگ) تین عدد
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ ،سبز دھنیا ،ادرک (چوپ) بطور گارنش
ٹماٹو پیسٹ تین کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب
۔ایک گرائینڈر میں ٹماٹر(چھ عدد) ڈال کر پیس لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کاتیل لیں اور اس میں پیاز چوپ کیے ہوئے (دس گرام )،سبز مرچ اور ثابت زیرہ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں اد رک لہسن پیسٹ ،چکن ،گرائینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ،نمک،ٹماٹو پیسٹ ،لال مرچ پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے دم دیں اورپھر دم کھول کر تین سے چار منٹ تک بھُونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں سبز شملہ مرچ ،پیاز کیوب کٹنگ (بیس گرام )،ٹماٹر کیوب کٹنگ (ایک عدد) ڈا ل کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں سبز مرچ ،سبز دھنیا اور ادرک کو بطور گارنش استعمال کر لیں اور مکھن ڈال دیں ۔
آپکی مزیدار چکن جلفریزی تیا ر ہے ۔
پکا نے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : تین عدد