بیف سٹیک ود لیمن اینڈ ہنی سوس

اجزا ء
بیف انڈر کٹ 300گرام
آلو 3عدد
گاجر 1عدد
پھول گوبھی 50گرام
مٹر 10گرام
سوئیٹ کارن 10گرام
کالا زیتون 10گرام
مشروم 10گرام
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
مسڑڈ پیسٹ 1چائے کا چمچ
وسٹرشائع سوس 1چائے کا چمچ
تھائم 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
مکھن 50گرام
میدہ 1 کھانے کا چمچ
پانی 1/2کپ
پیلا رنگ 1/2 چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
شہد 1 کھانے کا چمچ

ترکیب
۔پہلے بیف لیں اوراس کو لمبے سلائس میں کا ٹ لیں ۔
۔ اب ایک باؤ ل لیں اوراس میں کٹا ہوا بیف ،نمک ،کالی مرچ پاؤڈر ،مسٹر ڈ پیسٹ ،وسٹرشائع سوس اور تھائم ڈال کر مکس کر لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک گرل لیں اوراس پر کھانے کا تیل لگا کر گرم کر لیں ۔
۔اب اس پر تیار کیا ہوا بیف سٹیک رکھ کر پندرہ منٹ تک پکالیں اور تیار ہونے پر اُتار لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں اُبلی ہوئی مکس سبزیاں ، نمک ،سفید مرچ پاؤڈراوراوریگانو ڈال کر دومنٹ تک پکالیں ۔
۔آپکے مزیدار بیف سٹیک ود لیمن اینڈ ہنی سوس تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: دو عدد

لیمن اینڈ ہنی سو س بنا نے کا طریقہ :
۔ایک پین میں مکھن لیں اوراس میں میدہ ڈال کر براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں پانی سفید مرچ پاؤڈر (1 چائے کا چمچ)،نمک،چکن پاؤڈر اور پیلا رنگ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر ہلکا سا ہلا لیں ۔
آپکا مزیدار لیمن اینڈ ہنی سو س تیار ہے ۔

ہری چٹنی

اجزاء
سبز چٹنی
سبز مرچ چار عدد
سبز دھنیا آدھی گڈی
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
بھُنا ہوازیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لہسن دو جوّئے
کوکو نٹ پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
کوکو نٹ ملک چار کھانے کے چمچ

ترکیب :سبز چٹنی
۔ایک گرائینڈر میں سبز مرچ ،پودینہ ،سبز دھنیا ،نمک،لیموں کا رس ،بھُنا ہوا زیرہ ،ثابت لہسن ،کوکو نٹ پاؤڈر اور کوکو نٹ ملک ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
آپکی مزیدار سبز چٹنی تیار ہے

چکن کارن سوپ

اجزاء
چکن ہڈی والا تین سو گرام
پانی ایک لیٹر
گاجر ایک عدد
پیاز پچاس گرام
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ثا بت لہسن چار جّوے
سبز دھنیا پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
یخنی دو کپ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ریڈ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
سویٹ کارن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک سو گرام
انڈا ایک عدد

ترکیب
۔ایک پین میں چکن ہڈی و الا لیں اوراس میں پانی ،گاجر کٹی ہوئی ،پیاز کٹے ہوئے ،ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لہسن ،سبز دھنیا اور نمک ڈال کر تیس منٹ تک پکا لیں (یخنی تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں تیار کی ہوئی یخنی لیں اوراس میں نمک ،چکن پاؤڈر ،سفید مرچ پاؤڈر ،ریڈ چلی سوس اورسویٹ کا رن پیسٹ ڈال کر یخنی کو اُبال لیں ۔
۔اب اس میں کارن فلور اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔
۔آپکا مزیدار کارن سوپ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد

چکن کارن سوپ

اجزاء

  • چکن بون لیس 200گرام
  • چکن کی ہڈیاں 300 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • سوئیٹ کارن 250 گرام
  • کارن فلور 5 کھانے کے چمچ
  • ہرا پیاز ایک کھانے کا چمچ
  • زیتون کا تیل آدھا کپ
  • انڈے دو عدد

ترکیب

ایک برتن میں گرم پانی لیں اس میں چکن کی ہڈیاں اور چکن ڈال کر اس کو 20 سے 25منٹ تک اُبال لیں اب اس سے جھاگ اُتار لیں ہڈیاں نکال کر چکن کے ریشے کر لیں ۔اب کارن کو گرائینڈ کر لیں اب چکن کے ریشے ،گرائینڈ کیا ہوا کارن ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر4سے 5 مِنٹ تک پکائیں۔اب انڈے ڈال کر مکس کر لیں اب کارن فلور میں پانی ڈال کر ساتھ ساتھ مکس کر تے جائیں۔اب ایک برتن میں زیتون کا آئل ڈال کر گرم کر لیں اور اسے سوپ میں ڈا ل دیں اب ہرا پیاز بطور گارنش استعمال کر لیں ۔آپکا مزیدار چکن کارن سو پ تیار ہے ۔