چیز آملیٹ سینڈوچ

اجزاء

  • انڈے دو عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھی چائے کا چمچ
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  • پیلی شملہ مرچ (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ (چوپ کیا ہوا) آدھی چائے کا چمچ
  • سبز شملہ مرچ (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
  • کھانے کا تیل دو کھانے کا چمچ
  • مکھن دو کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر(چوپ کیا ہوا) ایک عدد
  • مائیو نیز حسبِ ضرورت
  • سلاد پتہ حسبِ ضرورت
  • کھیرا حسبِ ضرورت
  • سفیدتِل حسبِ ضرورت
  • چیز سلائس دو عدد
  • ٹماٹر( سلائس کٹنگ) ایک عدد
  • بریڈ سلائس دو عدد

ترکیب
ایک برتن میں انڈوں کو ڈال کر پھینٹ لیں اب اس میں نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا، ٹماٹر، پیلی شملہ مرچ، سبز شملہ مرچ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیا ہوا انڈے کا میکسچر ڈال کر فرائی کر لیں۔آملیٹ تیار ہے۔
اب بریڈ سلائس کو گرم کر کے لائٹ براؤن کر لیں اب اس کے ایک سائس پر مایونیز لگا لیں پھر سلاد پتہ، کھیراکے سلائس ،ٹمار کے سلائس، پھر فرائی کیا ہوا آملیٹ، چیز سلائس،سلاد پتہ،پھر ٹماٹر، کھیرا رکھ کر بریڈ سلائس کو اُپر رکھ دیں۔
اب بریڈکے دونو طرف مکھن لگا لیں اور اس پر سفید تل ڈال کر پین میں بغیرتیل کے تھوڑا سا گرم کر لیں۔ تل گرم ہونے سے لائٹ براؤن ہونے لگیں گے۔آپکا مزے دار چیز آملیٹ سینڈوچ تیار ہے۔

  

چیز آملیٹ

اجزاء

  • آئل حسبِ ضرورت
  • انڈا تین عدد
  • نمک حسبِ ضرورت
  • چیدڑ چیز کدو کش چار کھانے کے چمچ
  • کالے تِل بطور گارنش

ترکیب

ایک پین میں آئل لیں اس میں انڈے اور نمک ڈل کر فرائی کرلیں ۔اب اس میں چیدڑ چیز کدو کش کی ہوئی ڈال دیں اور کالے تِل کو گارنش کے طور پر استعمال کر لیں ۔آپکا مزیدار چیز آملیٹ تیار ہے ۔