چپلی کبا ب سینڈوچ

اجزا ء
قیمہ چھ سو گرام
پیاز پانچ گرام
مہران چپلی کباب مصالحہ ایک پیکٹ
مہران چلی گارلک سوس حسبِ ضرورت
ٹماٹر دو عدد
سبز مر چ پانچ گرام
سبز دھنیا پانچ گرام
پودینہ پانچ گرام
مکئی کا آٹا تین کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ
سینڈوچ بریڈ چھ عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
مایونیز دو کھانے کے چمچ
آئس برگ پندرہ گرام
چیز سلائس تین عدد
سلاد پتہ پانچ گرام
کھیرا ایک عدد
ترکیب
۔ایک باؤل میں قیمہ لیں اور اس میں پیاز ،ٹماٹر ،سبز مرچ ،سبز دھنیا ،پودینہ ،مکئی کا آٹا اور انڈا ڈال کر مکس کرلیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب تیار شدہ قیمے کے چپلی کبا ب بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور کبا ب کو فرائی کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں بریڈ سینڈوچ لیے کر گرم کرلیں اور اس پر مکھن ،مایونیز ،آئس بر گ ،چپلی کباب ،چیز سلائس ،سلاد پتہ ،کھیرا اور دوبارہ مایو نیز ڈال کر دوسرا بریڈ سلائس رکھ دیں ۔
۔آپکا مزیدار چپلی کباب سینڈوچ تیار ہے ۔
بنانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: ایک عدد