سوئیٹ اینڈ ساروچکن اینڈ بٹر گارلِک رائس

اجزاء

  • چکن بون لیس 400گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سو یا سوس دو کھانے کے چمچ
  • چینی دو کھانے کے چمچ
  • سرکہ تین کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • گاجر 10گرام
  • پیاز 10گرام
  • سبز شملہ مرچ 10گرام
  • لال شملہ مرچ 10گرام
  • ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  • پائن ایپل 25گرام
  • گرم پانی آدھا کپ
  • کارن فلور پانچ کھانے کے چمچ
  • مکھن 25گرام
  • لہسن چوپڈ دو کھانے کے چمچ
  • اُبلے ہوئے چاول 500گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب
ایک برتن میں چکن ڈالیں اور اس میں نمک، کالی مرچ، سویا سوس ، چینی، سرکہ، میدہ، اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کرچکن کو لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں لہسن، گاجر، پیاز، سبز شملہ مرچ، لال شملہ مرچ، سرکہ، ٹماٹو کیچپ، فرائی کیا ہوا چکناور پائن ایپل ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔اب اس میں گرم پانی، کارن فلورکو آدھا کپ پانی میں حل کر کے ڈال دیں۔
چاولؒ : ایک پین میں مکھن اور لہسن چوپ کئے ہوئے ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔اب اس میں اُبلے ہوئے چاول، نمک، سویا سوس، سفید مرچ پیسی ہوئی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں آپکے بٹر گارلک رائس تیار ہیں۔