باربی کیو سوس

اجزاء
پانی ایک کپ
املی ڈیڑھ سو گرام
آلو بخا رہ ڈیڑھ سو گرام
خوبانی ڈیڑھ سو گرام
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
لہسن چار جوّے
براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ چار عدد
چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پودینہ دس گرام

ترکیب
۔ایک پین میں پانی لیں اور اس میں املی ،آکو بخارہ ،خوبانی ڈال کر ہلکاسا پکاکر چھان لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور لہسن ،براؤن شوگر،تیار کیا ہوا مکسچر ،نمک،دھڑا مرچ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار باربی کیو سوس تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: بیس منٹ افراد: ایک عدد