چکن بھرے آلو

اجزاء
۔ آلو 600گرام
۔ چکن بونلیس (کیوب کٹنگ) 200 گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کھانے کا تیل ایک کھانے کے چمچ
۔ پانی حسبِ ضرورت
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ کالی مر چ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچ
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ سویا سو س ایک کھانے کا چمچ
۔ لال شملہ مرچ پانچ گرام
۔ سبز شملہ مرچ پانچ گرام
۔ پیلی شملہ مرچ پانچ گرام
۔ موزریلہ چیز 150گرام
۔ پارسلے چوپ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی ، نمک اورآلو ڈال کر اُبال لیں اور بعد میں ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اب ایک پین میں کھا نے کا تیل ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں نمک،کالی مر چ پاؤڈر،لال مرچ کُٹی ہوئی،زیرہ پاؤڈر ،لیموں کا رس،سویا سو س،لال شملہ مرچ ،سبز شملہ مرچ اورپیلی شملہ مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
۔ اب اُبلے ہوئے آلو کولمبائی کے رخ درمیان سے کاٹ لیں اورپھر اس کے درمیانی حصے کو خالی کر لیں۔اب اس میں تیار کیا ہوا چکن پھر مزریلہ چیز بھر لیں۔
۔ 230 ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک اوون بیک کر لیں۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد:دو