اجزاء:
بینگن (سلائس) آدھا کلو
کھانے کا تیل 5-6کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ پیسٹ 1کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہری مرچ 2-3
پانی 1چوتھائی کپ
تڑکا:
ثابت لال مرچ 2-3
کھانے کا تیل 2-3کھانے کے چمچ
رائے دانہ آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں بینگن سلائیسیزاور نمک ڈال کر مکس کریں ۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کریں اور بینگن سلائیسیز کو فرائی کریں ۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کریں اس میں ادرک لہسن پیسٹ، نمک، ہلدی، ذیرہ پاؤدر
گرم مصالحہ ، چاٹ مصالحہ، لال مرچ پاؤڈراوردھنیا پاؤڈرڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور تیل آنے تک پکائیں۔
پھر اس میں بھنے ہوئے بینگن ڈالیں اور کچھ دیر کے لئے پکائیں۔
ایک باؤل لیں اس میں دہی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
پھر ایک ڈش میں دہی اور بینگن کی تہہ لگا لیں ۔
ایک پین لیں اس میں کھانے کا تیل ،ثابت مرچ، ذیرہ ، رائے دانہ ڈالیں اور کچھ سیکنڈ کے لئے پکا لیں۔
تیار کی ہوئی دہی اور بینگن پر گرم گرم تڑکا ڈال دیں ۔
تیاری کا وقت :
10منٹپکانے کا وقت :
20منٹافراد :
افراد 3-4