آج سوپر شیف پر

ہنی گلیزڈ چکن ریسپی

Ramzan Recipes
: ایک باؤل میں چکن کے ٹکڑے، لہسن، نمک، کالی مرچ، کٹی لال مرچیں، کارن فلار، انڈے، کھانے کا تیل اور چکن ڈال کر تیس منٹ تک میرینیٹ کر لیں۔ اب اس کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ پھر ایک باؤل میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ اب ایک شیٹ لے کر اس پر میدے کی پیسٹ پھیلائیں اور پھر اس پر دوسری شیٹ رکھ کر سٹار کی شکل بنا لیں۔ پھر ایک کپ کیک مولڈ میں تیار کی ہوئی شیٹس اس طرح رکھیں کہ کٹوری کی شکل بن جائے۔ ا ب ان کو لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں شہد اور سویا سوس ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ اور کٹی لال مرچیں ڈال کر دو منٹ اور پکائیں۔ اب اس میں کارن فلار، پانی اور پکے ہوئے چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس چکن کو کٹوریوں میں ڈالیں اور اس پر تِل چھڑک کر سرو کر دیں۔ تیار ی کا وقت: 40منٹ پکانے کا وقت: 20-25منٹ افراد: 5
تازہ ترین

بٹر چکن نان ریسپی

: ایک باؤل میں چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن پیسٹ، تندوری مصالحہ، دہی، کھانے کا تیل اور نمک ڈال کر تیس منٹ میرینیٹ کر لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔ پھر ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل، مکھن گرم کرکے اس میں پیاز پیسٹ، پسے ہوئے ٹماٹر اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں گرم مصالحہ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا، ذیرہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔ پھر اس گریوی کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اب اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ایک باؤل میں میدہ، خمیر، نمک، چینی، کھانے کا تیل اور دہی ٖڈال کر ڈو گوندھ لیں اور تیس سے ایک گھنٹے تک سائز میں ڈبل ہونے کے لئے رکھ دیں۔پھر ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر بیل لیں اور بیکنگ ڈِش میں رکھ دیں۔ اب چیز کے ٹکڑوں سے گول شکل بنائیں اور اس پر برش سے دودھ لگا کر دوسرے چیز کے ٹکڑوں کی مدد سے فولڈکر دیں۔ پھر اس کے درمیان کانٹے سے نشان لگائیں اور اس پر تیار کیا ہوا چکن رکھ کر اس پر دودھ لگائیں اور دوسری ڈو سے ڈھک دیں۔ اب دوبا رہ اس کے اوپر کانٹے سے نشان لگاکر برش سے آئل لگائیں اور اس پر کلونجی چھڑک دیں۔ پھر اس نان کو اوون میں ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر بارہ سے پندرہ منٹ بیک کر لیں۔ اب پین میں ڈھک کر پندرہ سے اٹھا رہ منٹ پکائیں۔ پھر دھنیے اور لہسن سے برش کر کے سرو کریں۔ تیاری کا وقت: 40منٹ پکانے کا وقت: 45منٹ افراد: 3-4

چکن سٹیک رائس باؤل ریسپی

: ایک باؤل میں چاولوں کو تیس منٹ تک بھگو رکھیں اور پھر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب چکن فلٹس پر ایک چٹکی نمک، لہسن پاؤڈر اور کالی مرچ دونوں سائیڈو ں پر چھڑک کر تیس منٹ کے لئے میرینیٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک گرِل پین کو گریس کریں اور چکن فلٹس کو دونوں سائیڈوں سے چارسے پانچ منٹ پکا کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔ پھر اس میں مشروم اور گاجریں ڈال کر ایک منٹ مکس کریں۔ اب اس میں نمک، کالی مر چیں، لہسن کی جویں، سویا سوس، ووسٹر شائر سوس، سرکہ، براؤن شوگر، کارن فلار اور تِلوں کا تیل ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔پھر اس پر گرلڈ چکن رکھیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ایک برتن میں پانی، نمک اور سرکہ ڈال کر ابلنے دیں اور اس میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر اسی فیصد پکنے تک پکائیں۔ پھر ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن، گاجریں، شملا مرچ اور بند گوبھی ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں سفید مرچ، نمک اور ابلے ہوئے چاول ڈال کر ڈھکن سے ڈھک چھ سے آٹھ منٹ پکائیں اورپھر آخر میں اس پر سبز پیاز ڈالیں۔ اب ایک باؤل میں فرائی کئے ہوئے چاول ڈالیں اور اس پر تیار کئے ہوئے چکن سٹیک رکھ کرسائیڈ پرسو س ڈال دیں۔ مزیدار چکن سٹیک رائس تیار ہیں۔ تیاری کا وقت: 15منٹ پکانے کا وقت: 30منٹ افراد: 3-4

Pizza Style Snacks Recipes

: ایک باؤل میں پانی، انڈے کی زردی، مکھن، چینی، نمک، دودھ اور خمیر مکسچر ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ لیں۔ اب اسے کلنگ فلم کے ساتھ ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر چکن بریسٹ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر تکہ مصالحہ اور لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں چکن ڈال کر گلنے تک پکائیں۔ اب ڈو کو کاٹ لیں اور پیڑے بنا کر بیل لیں۔ پھر بیکنگ پین میں ایک بیلی ہوئی ڈو رکھیں اور اس پر پیزا ساس لگائیں۔ اب اس پر مشرومز، موزریلا چیز سلائیسیز، شملا مرچ، کالا زیتون، چکن اور موزریلا چیز ڈال کر دوسری بیلی ہوئی ڈو کو اس پر اپنی مرضی سے سجا دیں۔ پھر اس پر انڈے کی زردی لگائیں اور دو سو کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ چکن پیزا پائی تیار ہے۔تیاری کا وقت :20 منٹ پکانے کا وقت :40 منٹ افراد : 4-5پیزا کون ریسپی اجزاء: کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ چکن بون لیس 250گرام ٹماٹر 1عدد کیچپ 1کھانے کا چمچ لہسن پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ سویٹ کارن 1چوتھائی کپ شملا مرچ 1چوتھائی کپ گاجریں 1چوتھائی کپ پیاز 1چوتھائی کپ موزریلا چیز 1کپ چیڈر چیز 1کپ پیزا ساس حسبِ ضرورت پیزا ڈو اجزاء: میدہ 4کپ چینی 1چائے کا چمچ خمیر 2چائے کے چمچ نمک 1چائے کا چمچ گرم پانی حسبِ ضرورت زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچفلنگ

سوپر لنچ ریسپیز

ایک برتن میں پانی، دال ماش،ہلدی اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔ ایک برتن میں دیسی گھی ڈالیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ، اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلد ی اور آدھا کپ گرم پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں۔ اب اس میں اُبلی ہوئی دال ماش،ثابت لال مرچ، مکھن اور گارنش کے طور پر ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرگ ڈال کر 7-3 منٹ بھونائی کر لیں۔آپکی مزے دار فرائیڈ دال ماش تیار ہے۔چکن ایگ فرائیڈ رائس ریسپی چکن میرینیشن کے اجزاء: چکن فلٹس آدھا کلو نمک حسبِ ذائقہ لہسن پاؤڈر 1چائے کاچمچ کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ چاول بنانے کے اجزاء: چاول 2کپ انڈے 3عدد لہسن 2کھانے کے چمچ گاجریں 1کپ شملا مرچ 1کپ بند گوبھی 1کپ نمک حسبِ ذائقہ چکن پاؤڈر 1اورآدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ سفید مرچ 1چائے کا چمچ سویا سوس 2کھانے کے چمچ مٹر 1کپ ہرا پیاز 1چوتھائی کپ

Chicken Crust Pizza Recipe

: ایک باؤل میں قیمہ، انڈہ، پامیزن چیز، نمک، کالی مرچ، کٹی لال مرچیں، سبز مرچ پیسٹ، پیاز،؛لہسن پاؤڈر، ادرک پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ سے بیس منٹ میرینیٹ کرلئے رکھ دیں۔ آپشن 1: ایک پیزا پین میں بیکنگ پیپر رکھ کر گریس کریں اور آدھا چکن قیمہ گول شکل میں پھیلا لیں۔ اب پہلے سے گرم اوون میں پندرہ سے بیس منٹ بیک کرلیں اور اوون سے نکال کر تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس کرسٹ پر پیزا سوس، چیز اور سبز یاں پھیلا کر اس پر کٹی لال مرچیں اور اوریگانو چھڑک دیں۔ اب دوبارہ دس منٹ بیک کریں، مزیدار کرسٹ پیزا تیار ہے۔ آپشن 2: ایک بورڈ کو کلنگ فلم سے ڈھک کر اس پر بچا ہوا چکن قیمہ گول شکل میں پھیلاکر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک پین کو کھان نے کے تیل سے گریس کریں اور فریج میں رکھے ہوئے چکن کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح چار سے پانچ منٹ پکائیں۔ پھر اس پر پیزا سوس اور چیز پھیلا کر اس پر کٹی لال مرچیں اور اوریگانو چھڑک دیں۔ اب ڈھک کر درمیانی ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔ مزیدار چکن کرسٹ پیزا تیار ہے۔ تیاری کا وقت: 20منٹ پکانے کا وقت: 25-30منٹ افراد: 4-5

رجحان سازی

اقسام

Sooperchef.pk Cooking Recipes in Urdu & English Network

Welcome to SooperChef.pk digital platform for Cooking Recipes in Urdu & English, made for people like you who love to cook delicious food at home. SooperChef is the largest and first ever digital platform for Recipes in Urdu & English that brings you an ultimate solution to prepare your favorite Food recipes from an extensive range of delicious dishes.

Our aim is to provide you an idea about how to cook delicious meals at home in an easy way. Follow our exquisite two-minute instant recipe videos and start cooking yummy dishes using your smartphone. Sooperchef provides healthy cooking and inspiration that suits your cooking abilities, if you’re cooking for the first time.

We bring you delicious Food recipes in Urdu & English, including Pakistani recipes, Indian recipes, Chinese recipes, Continental recipes, Vegetable recipes, Fast Foods RecipesSweets RecipesRice Recipes, Special Pakistani RecipesChicken Recipes in Urdu, Special Pakistani dishes, Ramadan Recipes, Iftar Recipes, Sehri Recipes Eid Recipes, Eid ul Adha RecipesBiryani Recipes, BBQ Recipes, Cake Recipes, Biryani Recipes, Mother's Day Recipes and much more from all over the world for your comfort to easily cook at home. SooperChef.pk aims to deliver an experience for you that is practical, useful and enjoyable with simple search tools at our website, themed Food recipes videos collections to make it easy for you to cook and enjoy great food with your family.

Cooking and eating healthy meals is all about sharing vibrant experiences. We are here to make that happen through our online forums like our Website, Facebook and YouTube channel to provide you with nutritious meal recipe videos.

If you want to serve your family with a happy meal with easy cooking recipes style, SooperChef stays your real companion. Save your precious time and cook mouthwatering dishes for your family by watching our instant cooking recipe videos to provide your family with a healthy breakfast, lunch or dinner. SooperChef.pk provide you with an extensive range of cooking ideas and food items so that you can try a new meal every day for your family or guests. Our professional team guide you with step by step approach to make your cooking experience more easy and exciting.

We are all about quality home cooking that everyone can easily make in their kitchen. Whether you’re looking forward to cook a Pakistani foods like sindhi dum biryani, Chicken Karhai, Chicken Nihari, Chicken ManchurianMutton Kunna, Chicken Roast RecipeMalai boti RecipeChicken Pakora Recipe and Chapli kabab Recipe for a dinner or learning how to cook a decadent dessert like Shahi suji halwa, Gajar ka halwa, kashmiri tea, Russian Salad, akhroti halwa or gur walay rice, SooperChef serves all your foodie needs with proper and easy cooking guidance. Enjoy tasty meals with your family by making them at your home with us. Find popular Urdu food recipes online from a wide range of dishes prepared by our chefs just for you to give a try at home. We help you decide what to cook for your breakfast, lunch or dinner and also guide you about how to cook it easily in your kitchen for your family.

So, look around and search from our SooperChef Android IOS Mobile Apps, figure out what to make for dinner tonight or your kids favorite meals and simply enjoy the mouthwatering taste. We have got everything for everyone here at SooperChef.

More About SooperChef.pk

SooperChef.pk is the first ever and the largest digital food cooking platform in Pakistan and has active social network followers of home cooks who regularly watch, like, share and comment on our shared instant cooking recipe videos providing us with 99% of positive sentiment.Have question or concerns with SooperChef.pk? Contact us at [email protected]