نمکین کڑاہی

اجزاء

  • مٹن بڑی ہڈی والا 500 گرام
  • چربی 100گرام
  • لہسن چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر چھلے ہوئے 200گرام
  • دہی آدھا کپ
  • دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ضرورت
  • لال مرچ ثابت آٹھ عدد
  • ہری مرچ دو عدد
  • آئل بڑا کپ

ترکیب

ایک برتن میں آئل لیں اس میں چربی ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں مٹن ڈال کر دہی ،ٹماٹر ،نمک ،لہسن ،لال مرچ ثابت ،دھنیا کُٹا ہوا ،زیرہ کُٹا ہوا اور ہری مرچ کٹی ہوئی ڈال کرپینتیس سے چالیس مِنٹ گلنے تک دم دیں اور ساتھ میں چیک کرتے رہیں گل جانے پر اسے تین سے چار مِنٹ تک بھون لیں ۔آپکی مزیدار نمکین کڑاہی تیار ہے۔