کرسپی فرائیڈ اونین رنگز

اجزا ء
۔ میدہ ایک کپ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ مزریلہ چیزسلائس تین عدد
۔ گول پیاز دو عدد
۔ انڈے تین عدد
۔ بریڈ کرم ڈیڑھ کپ
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
۔ پیاز کو رنگز کی شکل میں کاٹ لیں ۔
۔ ایک برتن میں میدہ لیں اوراس میں نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈا ل کر ملا لیں ۔
۔ مزریلہ چیزسلائس کولمبائی کے رُخ کاٹ کر پیازکے دو رنگز کے درمیا ن میں بھر لیں۔
۔ اب پیاز کے رنگز کو تیار شدہ میدہ پھر انڈا اور آخر میں بریڈ کرم میں ڈِپ کر لیں اور یہ عمل دہرا لیں ۔
۔ اب پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار شدہ پیازرنگز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
آپکی مزیدار کرسپی فرائیڈ اونین رنگز تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت : 25-30 منٹ افراد: 2عدد