نرگسی کو فتے

اجزاء
چکن قیمہ آٹھ سو گرام
مہران کوفتہ مصالحہ ایک ڈبہ
بھنے ہوئے چنے تین کھانے کے چمچ
خشخاش دو کھانے کے چمچ
پودینہ دس گرام
کھانے کا تیل ایک کپ
پیازچوپ ایک عدد
مہران لہسن پیسٹ ایک کھان کا چمچ
مہران ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر آٹھ عدد
دہی تین کھانے کے چمچ
مہران نمک حسبِ ذائقہ
مہران ہلدی ایک چائے کا چمچ
مہران لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
مہران دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
مہران زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
مہران قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
سبز دھنیاچوپ دس گرام
سبز مرچ چوپ چار عدد
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن قیمہ لیں اور اس میں مہران کوفتہ مصالحہ ،بھُنے ہوئے چنے ،خشخاش ،پیاز ،سبز دھنیا ،پودینہ ،سبز مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
۔اب اُبلے ہوئے انڈوں کو تیار کیے ہوئے چکن قیمہ کے اندر بھر لیں یا سٹف کر کے کوفتے بنا ئیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں تیار کیے ہوئے کوفتوں کو لائٹ براؤن کر لیں اب دو سے تین منٹ تک دم دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز، مہران لہسن پیسٹ اور مہران ادرک پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ،دہی ،مہران نمک،مہران ہلدی پاؤڈر،مہران سرخ مرچ پاؤڈر،مہران دھنیا پاؤڈر،مہران زیرہ پاؤڈر ڈال کر پانچ منٹ تک بھونائی کر لیں اوراب اس میں مہران قصوری میتھی ڈال دیں ۔
۔ اب تیار کیے ہوئے کوفتوں کو دو حصوں میں کاٹ لیں ۔
۔اب ایک برتن میں تیار کی ہوئی گریوی ڈال کر اس میں کٹے ہوئے کوفتے ڈال کر سبز دھنیا ،ادرک اورسبز مرچ کی گارنش کرلیں ۔
آپکے مزیدار نرگسی کوفتے تیار ہیں ۔