چاکلیٹ کوّرسٹفڈڈیٹس

اجزاء
کھجور دس
بادام دس
کاجو دس
نمک حسب ضرورت
ڈارک چاکلیٹ اسی گرام
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
پستہ حسبِ ضرورت
کاجو حسبِ ضرورت
کھوپراہ حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک پین میں بادام ، کاجو ، اور ہلکا سا نمک ڈال کر بھون لیں۔
۔اب کھجور کو درمیان سے کاٹ کر گٹھلی نکال لیں۔
۔ اب کھجور کے اندر بادام یا کاجو رکھ کر بند کر دیں۔
۔اب کھجور کو سکیور(لکڑی کی سلائی) سے بند کر لیں۔
۔ایک برتن میں چاکلیٹ لیں اس میں ناریل کا تیل ڈال کر ایک منٹ تک اوون بیک کر کے پگلا لیں۔
۔اب اس پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں کھجور کو ڈِپ کر لیں۔
۔ اب اس پر بادام ، کاجو، پستہ کرش کر کے ٹوپنگ کر لیں۔
آپکی مزے دار چاکلیٹ کوّرسٹفڈڈیٹس تیار ہے۔