فنگرفِش

فنگر فش
اجز اء
میدہ ایک کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مر چ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
پانی آدھا کپ
مچھلی پانچ سو گرام
بریڈ کر م دوکپ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
۔ایک باؤل میں میدہ لیں اوراس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،لہسن پیسٹ ،لیمو ں کا رس ،انڈا ،پانی ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب اس میں مچھلی ڈال کر تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ د یں اور بریڈ کرم لگا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کی ہوئی مچھلی ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔آپکی مزیدار فنگر فش تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد