فروٹ ٹرائی فل

اجزاء
– ونیلا کسٹرڈ تین کھانے کے چمچ
– چینی ایک کپ
– دودھ ڈیڑھ لیٹر
– ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
– فروٹ کیک دس عدد
– مہران فروٹ سیرپ ایک عدد
– مہران مکس فروٹ ایک عدد
– وہیپ کریم آدھا کلو
– پستہ پچیس گرام
– کاجو پچیس گرام
– بادام پچیس گرام
– آم دو عدد
– کالا انگور ایک پاؤ
– کیلا تین عدد
ترکیب
۔ایک باؤل میں دودھ ،ونیلا ایسنس اور چینی ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں دودھ لیں اور اس میں ونیلا ایسنس ،ونیلا کسٹرڈ دودھ میں گھولا ہوا ڈال کر ہلکی آنچ پر گاڑھا کر یں اور ٹھنڈا کر لیں ۔
۔اب فروٹ کیک لے کر اسکی کٹنگ کر لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں فروٹ کیک ،مہران مکس فروٹ سیرپ ،مہران مکس فروٹ ،فروٹس ،تیار کیا ہوا کسٹرڈ ،فروٹ کیک ،ڈرائی نٹس ،وہیپ کریم اور مکس فروٹ کی گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار فروٹ ٹرائفل تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد