آملیٹ پیزا

اجزاء
۔ انڈے چار عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ لال مر چ ایک چائے کا چمچ
۔ مزریلہ چیز (کدو کش ) آدھا کپ
۔ اوریگانو ایک چائے کا چمچ
۔ زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
۔ پیاز آدھی
۔ سبز شملہ مرچ آدھی
۔ ٹماٹر دوعدد
۔ پیلی شملہ مر چ آدھی
۔ لال شملہ مر چ آدھی
۔ کالا زیتون چھ عدد
۔ مشروم چھ عدد

ترکیب
۔ ایک برتن میں انڈے لیں اس میں نمک،لال مرچ ،مزریلہ چیز اور اوریگانو ڈال کر ملا لیں ۔
۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل لے کر اس میں پیاز، سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ،پیلی شملہ مر چ،لال شملہ مرچ ،کالا زیتون اور مشروم ڈال کر ہلکا سا پکا ئیں اور انڈے کا تیار شدہ مکسچر ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں اور اس پر مزریلہ چیز ڈال دیں ۔
۔ سبز شملہ مرچ ،پیلی شملہ مر چ،لال شملہ مر چ،مشروم ،کالا زیتون اور ٹماٹر کو بطور گارنش استعمال کرلیں ۔
آپکا مزیدار آملیٹ پیزا تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : 20منٹ افراد: 2