مٹن پائے

اجزاء

  • آئل ایک کپ
  • پیاز تین عدد
  • زیرہ ثابت ایک کھانے کا چمچ
  • اد رک لہسن کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  • پائے آٹھ عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پسی ہوئی لا ل مرچ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ؂
  • دھنیا کُٹا ہوا ڈیڑھ کھانیک کے چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ کُٹا ہوا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ
  • گرم پانی دو لیٹر

ترکیب

ایک برتن میں آئل لیں اس میں پیاز اور ثابت زیرہ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک بھون لیں ۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ،پائے ،نمک، پسی ہوئی لال مرچ ،ہلدی پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،گرم مصالحہ ،زیرہ پاؤڈر اور دہی ڈال کر پانچ سے سات مِنٹ تک بھونائی کر لیں ۔اب اس میں گرم پانی ڈال کر دو سے تین گھنٹے کے لیے درمیانی آنچ پر رکھ دیں اور درمیان میں دیکھتے رہیں اور پک جانے پر اُتار لیں ۔
آپکے مزیدار مٹن پائے تیار ہیں ۔