مٹن دو پیازہ

اجزاء

  • مٹن 500گرام
  • کھانے کا تیل آدھا کپ
  • پیاز 200گرام
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ تین عدد
  • ثابت گرم مصالحہ 5گرام
  • ثا بت لال مر چ 5 عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑ ھ کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کوکونٹ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر (بغیر چھلکے کے ) چار عدد
  • گرم پانی ایک گلاس
  • پیاز (بڑے کیوب کٹنگ) گارنش

ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز، زیرہ، ہری مرچ، ثابت لال مرچ، ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور مٹن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور پھر اس میں نمک،ہلدی، لال مرچ پیسی ہوئی، کالی مرچ پیسی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، کوکونٹ پاؤڈر اور ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ اچھی طرح بھونائی کر لیں۔
بھونائی ہونے کے بعد اس میں گرم پانی ڈال کر تیس سے پینتیس منٹ ہلکی آنچ پر دم دینے رکھ دیں۔
اب ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل لیں ،ہلدی اور اس میں پیاز( بڑے کیوب کٹنگ ) ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور اس کو مٹن کے سالن میں ڈال لیں۔آپکا مزے دار مٹن دو پیازہ تیار ہے۔