چکن شاشلک ودایگ فرائیڈ رائس

اجزا ء

  • چکن بونلیس (کیوب کٹنگ ) 300گرام
  • چاول 300گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ آدھاچائے کا چمچ
  • کُٹی ہوئی کالی مرچ آدھاچائے کا چمچ
  • چینی آدھا چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • لہسن اردک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ہری شملہ مرچ( کیوب کٹنگ) دو عدد
  • پیاز( کیوب کٹنگ) ایک عدد
  • ٹماٹر ( کیوب کٹنگ) دو عدد
  • ٹماٹر پیسٹ ایک چائے کاچمچ
  • چلی گارلک سوس ایک چائے کاچمچ
  • ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • گاجر( کیوب کٹنگ) ایک عدد
  • بند گوبھی ( کیوب کٹنگ) 10گرام
  • انڈا دو عدد
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • چکن سٹوک (یخنی ) آدھا کپ

ترکیب
ایک برتن میں چکن بونلیس لیں اس میں انڈا ،نمک ،ہری مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ اور چینی ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، تیارکیا ہوا چکن ڈال دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں نمک،ٹماٹوکیچپ ،سویا سوس ،ٹماٹو پیسٹ اور چلی سوس ڈال کر ملا لیں اب اس میں پیاز،ہری شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔اب اس میں چکن سٹو ک اور کارن فلوپانی میں ملا کر ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
اب ایگ فرائیڈ رائس بنانے کے لیے ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں انڈ ا،ہری شملہ مرچ ،بندگوبھی ،گاجر،چاول اُبلے ہوئے نمک ،کالی مرچ ،سویا سوس اور ہرا پیاز ڈال دیں اور دو سے تین منٹ پکا لیں۔ آپکے مزے دار چکن شاشلک ودایگ فرائیڈ رائس تیار ہیں۔