چکن باربی کیو کڑاہی

اجزاء

  • چکن 300گرام
  • کھانے کا تیل پانچ کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • پیلا رنگ ایک چٹکی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • لہسن چوپ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر 150گرام

ترکیب

ایک برتن میں چکن ڈال کر اس میں کھانے کا تیل ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس ،پیلا رنگ اورادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب مکس کیا ہوا چکن گرل کرلیں ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں لہسن چوپ کیا ہوا، ثابت زیرہ ،گرل کیا ہوا چکن ،ہری مرچ ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،زیرہ پسا ہوا ،دھنیا پسا ہوا ،ٹماٹر اور پانی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں ۔اب اس میں ہری مرچ ،ادرک ،ہرا دھنیا اور مکھن ڈال کر ہلا لیں ۔اب اس پر ایلومنیم فوائل رکھ کر اس پر انگارہ رکھیں اور اس پر مکھن رکھ دیں اور دو سے تین منٹ تک دم دیں ۔آپکی مزیدار چکن باربی کیوکڑاہی تیار ہے۔

  

چکن کڑاہی

اجزاء

  • چکن ۵۰۰ گرام
  • آئل چار کھانے کے چمچ
  • لہسن (چوپ) ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک(چوپ) ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہری مرچ(کٹی ہوئی) چار عدد
  • سُرخ مرچ پیسی ہوئی ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • سُرخ مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ کُٹا ہوا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر ۲۵۰ گرام

ترکیب

پکانے والے برتن میں آئل، لہسن،ادرک ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں پھر چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔پھر نمک،ہری مرچ،لال مرچ پیسی ہوئی،لال مرچ کُٹی ہوئی،دھنیا کُٹا ہوا، زیرہ کُٹا ہوا ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر کالی مرچ کُٹی ہوئی،ٹما ٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔اور درمیان میں چیک کرتے رہیں۔آپکی مزے دار چکن کڑاہی تیار ہے