چکن کاشونٹ ود فرائیڈرائس

اجزاء

  • چکن بونلیس 300گرام
  • چاول تین کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • آئل آدھا کپ اور دو کھانے کے چمچ
  • سویا سوس چار کھانے کے چمچ
  • اجینو موتو تین کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ پیسی ہوئی چار کھانے کے چمچ
  • چوپ شملہ مرچ 25گرام
  • گاجر چوپ کی ہوئی 25گرام
  • گوبھی چوپ کی ہوئی 15گرام
  • انڈے تین عدد پھٹے ہوئے
  • تیل ڈیپ فرائی
  • چینی دوچائے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • چلی سو س دو کھانے کا چمچ
  • تِلوں کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • ادرک چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • پیاز 10گرام
  • لال شملہ مرچ 10 گرام
  • اویسڑ سوس ایک چائے کا چمچ
  • ایچ پی سو س ایک چائے کا چمچ
  • ہرا پیاز 5گرام
  • کاجو 100گرام بھُنے ہوئے
  • پانی حسبِ ضرورت

ترکیب

فرائیڈ رائس:

ایک برتن میں پانی ڈال کر اُ س میں چاول تین کپ ،نمک حسبِ ذائقہ اور آدھا کپ آئل ڈال کر اُبال لیں ۔
اب ایک پین میں آئل گرم کریں اوراس میں دو عدد پھٹے ہوئے انڈے ڈال کر تھوڑا سا پکانے کے بعدچوپ کی ہوئی بند گوبھی15گرام ،چوپ کی ہوئی گاجر15گرام اور چوپ کی ہوئی شملہ مرچ 15گرام ڈال کر مکس کریں اور چاول ڈال لیں اب اس میں نمک حسبِ ذائقہ،اجینو مو ٹوڈیڑھ چائے کا چمچ ،سویا سو س ڈ یڑھ چائے کا چمچ اور وائٹ پیپر ڈیڑھ چائے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

چکن میرینیشن:

ایک برتن میں چکن ڈالیں ،ایک انڈا ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ، چینی ایک چائے کا چمچ ،کارن فلوردو کھانے کے چمچ ،میدہ دو کھانے کے چمچ ،سویا سوس ایک چائے کا چمچ ،نمک حسبِ ذائقہ اورچلی سوس ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب ایک کڑھائی میں آئل گرم کریں اور مکس شدہ چکن کولائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
اب ایک پین میں تِلوں والا تیل تین کھانے کے چمچ ڈال کر گرم کر لیں اس میں چوپ کیا ہوا اد رک ایک کھانے کا چمچ اور چوپ کیا ہو الہسن ایک کھانے کا چمچ ڈال لیں ۔پھر پیاز10گرام، گاجر10گرام ،لال شملہ مرچ10گرام اورہری شملہ مرچ 10گرام ڈال کر تھوڑا سا پکائیں ۔
اب اس میں کالی مرچ پیسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ ،اجینو موتوڈیڑھ چائے کا چمچ،چینی ایک کھانے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،چلی سوس ایک چائے کا چمچ،اویسٹر سوس ایک چائے کا چمچ ،HP سوس ایک چائے کا چمچ اورسویا سوس ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔

گارنش

ہرا پیاز پانچ گرام اوربھنے ہوئے کاجو 100گرام کو گارنش کے لیے استعمال کر لیں ۔
آپکا مزیدار چکن کاشونٹ ود فرائیڈ رائس تیار ہیں ۔