دال مکھنی

اجزاء
دال ماش ثابت تین سو گرام
آئل آدھا کپ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ ایک پیالی
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سفیدزیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ
سبز مرچ دو عدد
کوکو نٹ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ہرادھنیا ایک کھانے کا چمچ
ادرک کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ایک عدد
بادام،کاجو،پِستہ کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
کریم
میتھی
گرم پانی ایک پیالی
مکھن تین چائے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب
دال ماش ثابت کو اُبال لیں۔آدھا کپ آئل میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر بھون لیں لائٹ براؤن ہونے پر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک،دھنیا پاؤڈر،سفید زیرہ پاؤڈر،سرخ مرچ پسی ہوئی ،کوکو نٹ پاؤڈر اور دال ماش ڈال کر بھون لیں براؤن ہونے پر بادام،کاجواور پستہ کا پیسٹ ،کریم،میتھی ادرک لہسن ہری مرچ کٹی ہوئی ڈال کر ہلائیں اب ایک پیالی گرم پانی ،گرم مصالحہ، اورمکھن ڈال کر پانچ سے سات مِنٹ تک فرائی کریں اور اُتار لیں۔ آپکی مزیدار دال مکھنی تیار ہے