بَٹر چکن

اجزاء

  • چکن بو ن لیس 400گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • مکھن 150گرام
  • لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • کاجو پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • آئل آدھا کپ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے 200گرام
  • ادرک چو پ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کاجو پِسے ہوئے ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • زیرہ پِسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چوپ کی ہوئی تین عدد
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • کریم آدھا کپ

ترکیب

ایک برتن میں چکن ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک اورلال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اور اسے 20مِنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب ایک پین میں آئل اور چکن ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک پکائیں ۔ اب اس میں مکھن 70گرام لہسن اورادرک چوپ کیا ہواڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں ٹماٹر پیسا ہوا ،نمک ،لال مرچ ،دھنیا پِسا ہوا ،زیرہ پِسا ہوا ،کاجو پِسا ہوا ،ہری مرچ چوپ کی ہوئی ،گرم مصالحہ ،ٹماٹر پیسٹ ،مکھن 70گرام اورگرم پانی ڈال کر 5سے 7 مِنٹ تک پکائیں ۔اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور کریم ڈال کر 3سے 4مِنٹ تک بھونائی کرکے اُتار لیں ۔آپکا مزیدار بَٹر چکن تیار ہے ۔