بریڈ پیزا

اجزاء

۔ بریڈ سلائس دو عدد
۔ ٹماٹر دو عدد
۔ پیاز آدھا
۔ لال شملہ مرچ آدھی شملہ مرچ
۔ پیلی شملہ مرچ آدھی شملہ مرچ
۔ ہرا پیاز دو کھا نے کے چمچ
۔ کالا زیتون چھ عدد
۔ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ
۔ مزریلہ چیز دو کھانے کے چمچ
۔ چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
۔پیزا سوس تین کھانے کے چمچ
۔ چیز سلائس دو عدد

ترکیب

۔ایک برتن میں پیاز،لال شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ ،ہرا پیاز ،کالا زیتون ،ہرا دھنیا ،نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،چیڈر چیز ،مزریلہ چیز اور چلی گارلک سوس ڈال کر ملا لیں۔
۔بریڈ سلا ئس پر پیزا سوس لگا لیں ۔
۔تیار شدہ مکسچر کی ایک پَرت بریڈ پر لگا لیں اور چیز سلائس اس پر رکھ دیں ۔
۔تیار شدہ بریڈ کو پین میں ڈھک کر تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔
آپکا مزیدار بریڈ پیزا تیار ہے ۔

پکانے کا وقت :20 منٹ

افراد: 2