پینا کولاڈا

اجزاء
دودھ پچاس ملی لیٹر
انناس کا رس پینتیس ملی لیٹر
انناس سلائس چالیس گرام
چینی سات کھانے کے چمچ
کریم چار کھانے کے چمچ
کوکونٹ چار کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ڈھائی کھانے کے چمچ
سپرائٹ چالیس ملی لیٹر
آئسکریم چار کھانے کے چمچ
برف حسبِ ضرورت
ترکیب
۔دودھ، انناس کا رس، چینی،انناس سلائس، کوکونٹ اور کریم کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
۔ اب اس میں آئسکریم ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
۔ اب لیموں کا رس، اسپرائٹ ، اور برف کے ٹکڑے ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
آپکا مزے دار پینا کولاڈاتیار ہے۔