اندرسے

اجزا ء
چاول کا آٹا تین سو گرام
چینی پاؤڈر آدھا کپ
خشک دودھ دوکھانے کے چمچ
سوجی آدھا کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
فریش دودھ آدھا کپ
انڈے کی سفیدی دو عدد
سفید تِل ایک سو گرام
کھانے کاتیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک باؤل میں چاول کا آٹا لیں اور اس میں چینی پاؤڈر ،خشک دودھ ،سوجی،الائچی پاؤڈر ،میٹھا سوڈا اور فریش دودھ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے آٹے کے گول شکل کے اندرسے (بالز )بنا لیں ۔
۔اب گول اندرسوں پر انڈے کی سفیدی اور سفید تِل لگا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لے کر گرم کرلیں اور اس میں تیار کیے ہوئے اندرسے (بالز )ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔آپکے مزیدار اندرسے تیار ہیں ۔
بنانے کا وقت: پچیس منٹ
افراد: چار عدد