چکن پیٹی بنانے کے اجزاء:
چکن قیمہ 1کلو
پیاز آدھا کپ
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
ادرک 1کھانے کا چمچ
لہسن 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
ہاٹ سوس 3کھانے کے چمچ
انڈہ 1عدد
مسٹرڈ پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1اورآدھا کھانے کا چمچ
لاوا سوس بنانے کے اجزاء:
کٹی لال مرچ 2کھانے کے چمچ
براؤن شوگر 2کھانے کے چمچ
بالسامک سرکہ 1کھانے کا چمچ
کیچپ 1اورآدھا کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
چیزی سوس بنانے کے اجزاء:
دوددھ 2کپ
چیڈر چیز آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
اوریگانو 1کھانے کا چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء:
بند گوبھی حسبِ ضرورت
ٹماٹر حسبِ ضرورت
پیاز حسبِ ضرورت
چکن پیٹی بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں چکن قیمہ، پیاز، سبز مرچیں، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، کالی مرچ، ہاٹ سوس، انڈہ، مسٹرڈ پیسٹ اور ذیرہ پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا بیس سے پچیس منٹ اچھی طرح مکس کر کے پیٹی کی شکل بنالیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں چکن پیٹی دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
لاوا سوس بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کیچپ، براؤن شوگر، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، بالسامک سرکہ اور پانی ڈال کر تین سے چار منٹ اچھی طرح پکائیں۔
سوس بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں دودھ، نمک، کالی مرچ اور اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں چیز اور کریم ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
اسمبلنگ:
ایک برگر بن لے کر اس پر چکن پیٹی رکھیں اور لاوا سوس پھیلا دیں۔
اب اس پر بند گوبھی، ٹماٹر اور پیاز رکھیں۔
پھر اس پر ہاٹ سوس ڈال کر سرو کریں۔
تیاری کا وقت :
15 منٹپکانے کا وقت :
30 منٹافراد :
افراد 5-6