Ingredients for Tiramisu Cake:
ٹیرا میسو اجزا ء انڈے 3 عدد پک چیز 300گرام جیلا ٹین 20-15گرام وہیپ کریم 180گرام آئسنگ شوگر 1کپ کوفی 2کھانے کے چمچ چینی 1/2کپ پانی 1/2کپ ٹیرا میسو ترکیب ایک باؤل میں انڈے کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ کر لیں اور سفیدی کو بیٹر سے فوم کر لیں ۔ ۔اب اس میں آئسنگ شوگر(1/2 کپ )ڈال کر مکس کر لیں۔ ۔اب ایک باؤ ل میں انڈے کی زردی لیں اورا س میں میں آئسنگ شوگر(1/2کپ )ڈال کر مکس کرلیں ۔ ۔اب ایک باؤ ل میں پک چیز لیں اور اس میں میلٹ کیا ہوا جیلاٹین ،تیار کی ہوئی انڈے کی سفیدی ڈا ل کر مکس کر لیں ۔ ۔اب اس میں وہیپ کر یم اورانڈے کی زردی ڈال کر مکس کرلیں ۔ ۔ایک باؤ ل میں پانی لیں اور اس میں چینی ،کوفی ڈال کر مکس کر لیں ۔(کوفی سیرپ تیار ہے ) ۔اب ایک مولڈلیں اوراس میں کوکیز (لمبے سادہ بِسکٹ )لگاکر تیار کیا ہوا مکسچرڈال کردو بارہ کوکویز کو تیار شدہ کوفی سیرپ میں ڈپ کرلیں اور تیار شدہ مکسچرڈال کر دو سے تین گھنٹے تک فریزر میں رکھ دیں ۔ ۔بنانے کا وقت: 30 منٹ افراد: چار عدد