توا قیمہ

اجزاء

  • آئل آدھا کپ
  • پیاز چوپ ایک عدد
  • ہری مرچ چھ عدد
  • سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • مٹن قیمہ ہاتھ سے بنا ہوا ایک کلو
  • ٹماٹر کیوب کٹنگ چار عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کٹی ہوئی تین کھانے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پِسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • لیموں ایک عدد
  • مکھن 10گرام
  • گارنش کے لیے ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،ٹماٹر

ترکیب

ایک برتن میں آئل ڈال کر پیاز،ہری مرچ اور سفید زیرہ ڈال کر فرائی کریں۔اب لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ فرائی کر لیں ۔اب ہاتھ سے بنا ہوا مٹن قیمہ ،ٹماٹر کیوب کٹنگ میں ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ ،کالی مرچ پاؤڈراور زیرہ پاؤڈر ڈال کر30 سے35 مِنٹ تک پکائیں ۔پَک جانے پر اس میں لیموں اور مکھن ڈال دیں۔آپکا مریدار توا قیمہ تیارہے۔ اب ہرا دھنیا ،ہری مرچ اور ٹماٹر کو گارنش کے لیے استعمال کر لیں ۔