مکرونی سلاد

اجزاء
پانی حسبِ ضرورت
مکرونی دو سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کھانے کا تیل ایک کھانے کاچمچ
گاجر دس گرام
بند گوبھی بیس گرام
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کاچمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک پیین میں پانی لیں اور اس میں مکرونی ،نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اُبال لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں اُبلی ہوئی مکرونی لیں اور اس میں سبز شملہ مرچ ، لال شملہ مرچ ،ٹماٹر ،گاجر ،سبز دھنیا ،بند گوبھی ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ،لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کر مکس کرلیں ۔
آپکی مزیدار مکرونی سلاد تیار ہے ۔
بنانے کا وقت: بیس منٹ افراد: دو عدد