کشمیری چائے

اجزاء

  • دودھ ایک لیٹر
  • بادام کرش کیے ہوئے 20گرام
  • پستہ کرش کیا ہوا 20گرام
  • کشمیری پتی تین کھانے کے چمچ
  • بادیان کا پھول تین پھول
  • دار چینی ایک ٹکڑا
  • چھوٹی الائچی 7عدد
  • میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  • ٹھنڈا پانی(برف والا) 2گلاس
  • چینی حسبِ ذائقہ
  • نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کشمیری پتی، بادیان کے پھول، دار چینی، سبز ایلایچی،میٹھا سوڈاور نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔پھراس میں ٹھنڈا پا نی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں اور چھان لیں۔قہوہ تیار ہے۔

اب ایک برتین میں دودھ لیں اور بادام، پستہ اورچینی ڈال کر پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔پھر اس میں تیار کیا ہوا قہوہ ڈال کر ہلکی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے پکائیں۔
آپکی مزے دار کشمیری چائے تیار ہے۔