اٹا لین سلاد

اجزاء
۔ گاجر (جولین کٹنگ ) دو عدد
۔ آئس برگ (چوپ) 300گرام
۔ کھیرا (سلائس) دو عدد
۔ ٹماٹر چار عدد
۔ سبز زیتون چھ عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ زیتون کا تیل ڈیڑھ چائے کا چمچ
۔ اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
۔ چیڈر چیز (کدوکش) دو کھانے کے چمچ
۔ پامزان ایک چائے کا چمچ
ترکیب
۔ ایک برتن میں گاجر، آئس برگ ،کھیرا ،ٹماٹر ،سبز زیتون ،نمک،زیتون کا تیل اور اوریگانو ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔ اب اس میں لیموں کا رس ،کالی مرچ پاؤڈر ،چیڈر چیز اور پامزان ڈال کر مکس کر لیں ۔
آپکی مزیدا ر اِٹالین سلا د تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: پچیس سے تیس منٹ افراد : دو عدد