اِٹا لین چکن

اجزاء
۔ چکن بریسٹ دو عدد
۔ ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
۔ سویا سوس دو کھانے کے چمچ
۔ لیمن جوس ایک کھانے کاچمچ
۔ چینی دو کھانے کے چمچ
۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ پیاز چو پ کی ہوئی آدھی پیاز
۔ لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ چکن یخنی آدھا کپ
۔ بروکلی گارنش
ترکیب
۔ ایک برتن میں کیچپ، سویاسوس، لیمن جوس، چینی اورکالی مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل، پیاز،لہسن اور نمک ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
۔ اب اس میں چکن بریسٹ سالم ڈال کردونوں ا طرف سے براؤن ہونے تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں تیار کیا ہوا کیچپ مکسچر ڈال کر ملا لیں۔
۔ اب اس میں چکن یخنی ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک دم دیں۔
۔ اب اس میں موجود سوس کوپکا کر تھوڑا خشک کر لیں۔
۔ بروکلی کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
اُبلے ہوے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
ْآپکا مزے دار اِٹا لین چکن تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس سے پینتیس منٹ افراد: دو